سیلاب متاثرین میں امداد شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے،سعید غنی

  سیلاب متاثرین میں امداد شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص (این این آئی)صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے  ذمہ داری دیکر میرپور خاص بھیجا ہے حکومت کی جانب سے تمام این جی اوز عوامی و عالمی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشکل وقت میں اپنا اپنا کردار ادا کرکے اپنا حصہ ڈال کر ساتھ دے رہے ہیں حکومت اکیلے کچھ بھی نہیں کرسکتی ہے  جب تک مکمل پانی نکالا نہیں جاتا امدادی کام جاری رہیگا بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے دن ہی عوام سے اپیل کی تھی کہ یہ بہت بڑی آفت ہے اس میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بیرون ملک سے ابھی تک نقد امداد کی صورت میں نہیں بلکہ ضروریات کے مطابق امدادی سامان آرہا ہے اور اس کو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے تحت شفاف طریقے سے اس کی تقسیم کی جارہی ہیں آنیوالی بین الاقوامی امداد میں ٹینٹ اتنی بڑی تعداد میں نہیں آرہے جتنی ہمیں ضرورت ہے  ہم نے مارکیٹ سے خرید کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے ہیں لیکن انکی بھی اتنی استعداد نہیں ہے بڑی تعداد میں وہ ہمیں تیار کرکے پورے سندھ  میں روانہ کریں سندھ حکومت کو اس وقت 10 لاکھ ٹینٹ کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ہم پوری دنیا سے لینے کو تیار ہیں لیکن دستیاب نہیں ہیں۔راشن کی بھی ہمیں مشکلات ہیں اور اس میں 23 اضلاع میں اس کی تقسیم بھی ایک مسئلہ ہے لیکن ہم اس پر تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں  ہم اس وقت تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔ اس وقت این جی اوز، سماجی تنظیموں اور عام عوام کا بہت اہم کردار ہے جو وہ پورا کررہے ہیں ڈی سی کا کردار بہتر تقسیم اور کام کو سینٹرلائیز کرنے کے ہے.متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس کے لئے ہمیں بہت بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے اور ابھی تک حکومت اور سماجی تنظیموں کے کام کے باوجود کئی علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔  اس وقت ہمیں سیاسی وابستگی اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متاثرین کی بلاتفریق مدد کرنا ہوگی۔ بینظیر انکم سپورٹ کا ڈیٹا وفاق کے پاس ہے جن کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے ان کا ڈیٹا لے کر ان متاثرین کو بھی ادائیگی کی جائے جو رجسٹرڈ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے گیس اور بجلی کے بلز میں رعایت کیلئے وفاق سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عوام کو رعایت دی جائے حقیقی سروے کا کام پانی کی مکمل نکاسی کے بعد ممکن ہوگاوزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت میرپور خاص میں سماجی تنظیموں کے اس اہم اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ، کمشنر میرپور خاص سید اعجاز علی شاہ، ڈی سی میرپور خاص زین العابدین میمن، سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کے اعلی افسران، مختلف این جی اوز کے اعلی نمائندے سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت میرپور خاص میں اسکین کے امراض پر کام کرنے کی ضرورت ہے تمام متاثرہ علاقوں میں 2 ماہ کے گیس اور بجلی کے بلز معاف کئے جائیں۔ 
سعید غنی 

مزید :

صفحہ اول -