عمران خان نے اپنی حکومت میں 6بڑے ڈیم شروع کیے،علی زیدی

عمران خان نے اپنی حکومت میں 6بڑے ڈیم شروع کیے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم ایشو پر 3 صوبوں کی قراردادیں موجود ہیں، عمران خان نے اپنی حکومت میں 6 بڑے ڈیم شروع کیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی صورتحال میں ہاتھ پھیلا کر بیٹھ گئی کہ پیسے دو، قرضے معاف کروانے چاہیے۔علی زیدی نے کہا کہ زرداری پارٹی نہیں مافیا ہے، پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے ساتھ چلی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ چور 30،30 کروڑ روپے میں ایم این اے خریدنے کو تیار ہوتے ہیں، اب ایک دم سے ان کے پاس متاثرین کیلئے پیسے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فارغ ہو چکی ہے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -