بیرون ممالک سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی آمد کا سلسلہ جاری

    بیرون ممالک سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی آمد کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) مختلف برادرممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات کے خصوصی طیارے امداد لے کر کراچی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ترکمانستان سے خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، ترکمانستان کے سفیر، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اورپاک فوج کے افسران نے سامان وصول کیا۔ امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے تیسرا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، سندھ کے مشیر رسول بخش چانڈیو اور اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے امدادی سامان وصول کیا، امدادی سامان این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔پانچ جہازوں کے ذریعے اماراتی حکومت اور اماراتی ہلال احمر کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن برائے مہاجرین کے تعاون سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔رسول بخش چانڈیو نے یو اے ای کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور خیمیں شامل ہیں۔ جو کہ آج 5 جہازوں کے ذریعے اماراتی حکومت اور اماراتی ہلال احمر کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن برائے مہاجرین کے تعاون سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔کراچی میں اماراتی کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کے مرحلے میں یو اے ای پاکستان کے ساتھ ہے، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اماراتی قوم مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلی سندھ کے مشیررسول بخش چانڈیو نے یو اے ای کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزارہیں، متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -