مریم نواز 8ستمبر کو چشتیاں،9ستمبر کو شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گی

 مریم نواز 8ستمبر کو چشتیاں،9ستمبر کو شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی ہدایات پر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخابات کیلئے متحرک ہو گئیں، پنجاب میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 8 ستمبر کو چشتیاں اور9ستمبر کو شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز جلسوں سے قبل مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔دیگر اضلاع کے حلقوں میں جلسوں کے حوالے سے بھی شیڈول مرتب کیاجارہا ہے۔11 ستمبر کو پنجاب اسمبلی کی 2 اور قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -