کابل میں روسی سفارتخانے کے باہر دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

کابل میں روسی سفارتخانے کے باہر دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
کابل میں روسی سفارتخانے کے باہر دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے دارالحکومت میں روسی سفارتخانے کے باہر  گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔

"رائٹر ز"کے مطابق شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو گارڈز نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئےہیں،پولیس ترجمان خالد زدران کے مطابق دھماکہ پر ہجوم جگہ پر کیا گیا ۔