فواد چوہدری کے عدلیہ مخالف بیانات، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  فواد چوہدری کے عدلیہ مخالف بیانات، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹی وی پروگراموں اور ٹوئٹس میں عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔وکیل سلیم اللہ خان نے فواہد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی، جس میں فواد چوہدری کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار  آج سماعت کریں گے۔درخواست میں فواد چوہدری کے مختلف ٹی وی پروگراموں میں عدلیہ مخالف بیانات کے ٹرانسکرپٹ اور ٹوئٹس کو حصہ بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا۔وکیل سلیم اللہ خان کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان مقبول رہنما ہیں، ان کو توہین عدالت میں سزا ملنا ممکن نہیں۔درخواست میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری کے معزز ججز صاحبان سے متعلق دیے گئے بیانات عدلیہ کی واضح توہین ہے، عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار آج منگل کو سماعت کریں گے۔
 فواد چوہدری ک

مزید :

صفحہ اول -