پی ٹی آئی رہنما ء سکیورٹی اداروں پر الزام لگا رہے ہیں،شیریں رحمان 

پی ٹی آئی رہنما ء سکیورٹی اداروں پر الزام لگا رہے ہیں،شیریں رحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنیوالے اور ملک کے مفادات کیخلاف سازشیں کرنیوالے اب بھٹو اور زرداری خاندان کو غدار کہہ رہے،اب یہ "لاڈلہ" پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر اپنا فیوریٹ آرمی چیف لگا کر رعایتیں لینے کا الزام لگا رہا،عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سکیورٹی اداروں پر مسلسل الزام تراشی کر رہے،یہ سکیورٹی اداروں کے خلاف جلسوں میں متنازعہ بیانات دے کر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو غداری کے سرٹیفکیٹ دے رہے،عمران خان شعور نہیں سکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلا رہے ہیں،عمران خان مخالفین کو دو دو سال قید میں رکھ کر بھی کیسز ثابت نا کر سکے، اب کس منہ سے مخالفین پر کرپشن میں رعایتیں لینے الزام لاگا رہے؟ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، کئی شہر اور دیہات ڈوب چکے ہیں لیکن ایک شخص ابھی بھی انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے،کیا اس شخص کی انا اور سیاست لوگوں کی زندگیوں سے بھی بڑی ہے؟  
شیریں رحمان 

مزید :

صفحہ آخر -