یوم دفاع پاکستان ، ملک بھر میں قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

یوم دفاع پاکستان ، ملک بھر میں قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
یوم دفاع پاکستان ، ملک بھر میں قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ، پاک فضائیہ کے 60جوان اور 5 خواتین کیڈٹس نے ذمہ داری سنبھال لی ہے ،پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -