پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

  پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ سندھ میں لوگ تبدیل ہو رہے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ میں وڈیرہ سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی فیملی پر ذاتی حیثیت میں تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سیاست کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی بات کی جائے تو اعلی تعلیم کیلئے رشوت دینی پڑتی ہے، لوگوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بھی رشوت دینی پڑ رہی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

مزید :

صفحہ آخر -