ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد ...
ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملی ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" نے پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اور  سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ جولائی سے اگست تک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو3.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدزیادہ ہے۔

 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو 2.93 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا،اگست 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 1.55 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اگست کے 1.46 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے۔

 جولائی کے برعکس اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4.7 فیصداضافہ ہوا ، جولائی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 1.48 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -