شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک،5 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک،5 اہلکار شہید
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک،5 اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے علاقے عام میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے مقابلے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر  شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں  آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے مقابلہ ہو گیا، فائرنگ میں پاک فوج کے  5 جوان وطن پر قربان ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برامد ہوا ، دہشتگرد  سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی  ، ایبٹ آباد کے رہنے والے 45 سالہ نائب صوبیدار نواز، سرگودھا کے رہنے والے 34 سالہ حوالدار غلام علی ،  میانوالی کے رہائشی 33 سالہ لانس نائیک الیاس اور میانوالی کے 29 سالہ سپاہی ظفر اللہ  شامل ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -