کس ڈیم میں کتنا پانی ہے،واپڈا نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

کس ڈیم میں کتنا پانی ہے،واپڈا نے اعدادو شمار جاری کر دیئے
کس ڈیم میں کتنا پانی ہے،واپڈا نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے ڈیمز میں پانی کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں ، ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 58لاکھ 27ہزار ایکٹر فٹ ہے ۔ 
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ترجمان واپڈ کے حوالے سے کہا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 37لاکھ 31ہزار ایکٹر فٹ ہے ، چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 58ہزار ایکٹر فٹ ہے ، اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کےمقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 55ہزار 900 اور  اخراج ایک لاکھ 55ہزار 100کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 33ہزار 900کیوسک اور  اخراج 10ہزار کیوسک  ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 63ہزار 300، اخراج 32ہزار 900کیوسک  ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 52ہزار 600کیوسک  ہے ، جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 74ہزار 800، اخراج ایک لاکھ 66ہزار 800کیوسک ہے ، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ 2ہزار 400، اخراج 1لاکھ 84ہزار 400کیوسک  ہے۔ تونسہ میں پانی کی آمد 2لاکھ 28ہزار 700، اخراج 2لاکھ 12ہزار 700کیوسک ہے ،گڈو بیراج میں پانی کی آ مد 2لاکھ 98ہزار ، اخراج 2لاکھ 98ہزار کیو سک  ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد و اخراج 4لاکھ 19ہزار 100کیوسک  ہے، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6لاکھ 4ہزار 100کیوسک، اخراج 5لاکھ 84 ہزار 300کیوسک ہے ، پنجند میں پانی کی آمد 23ہزار 700، اخراج 10ہزار 500کیوسک ہے ۔

مزید :

قومی -