جو بھی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ، وزیراعظم

جو بھی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے ...
جو بھی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ، وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم دفاع کے موقع پر  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے،آئیے ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط کریں،  جو بھی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ۔

  یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں پہنچے ،وزیر اعظم شہبازشریف نے شکر پڑیاں میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرتی ہے،  57سال پہلے دشمن نے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا،  افواج پاکستان نے لاا لہ الا للہ کا ورد کرتے ہوئے ملک کا دفاع کیا، شہدا کے خون سے ملکی دفاع مضبوط رہا، 57سال پہلے دشمن ملک نے مکاری کی ،  افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو دشمن سے بچایا ،  افواج پاکستان نے ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانٹ کھٹے کر دیئے ،مسلح افواج اور عوام نے مل کر علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنایا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے جانیں نچھاور کر دیں، پوری قوم آج اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھی ہے،  آج پوری قوم میجر عزیز بھٹی، سرفراز رفیقی، میجر محمد ضیاالدین کو سلام پیش کر رہی ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ملک میں سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہوئیں ،قوم یکجا دو قالب ہے، جنگ ستمبر کی طرح آج کوئی پنجابی، پٹھان، سندھی، بلوچی، کشمیری یا بلتی نہیں ، آج سب ایک لڑی میں پروئے جا چکے ہیں،  اس سے پہلے قدرتی آفت کے حوالے سے بڑی تباہی دیکھی نہیں تھی،  قوم، حکومت اور افواج مل کر اس آفت کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے، آج 1965 کے جذبے کو سمیٹنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -