کراچی میں تھانےکی سیڑھیوں سےگرکر سابق ایس ایچ او جاں بحق

کراچی میں تھانےکی سیڑھیوں سےگرکر سابق ایس ایچ او جاں بحق
کراچی میں تھانےکی سیڑھیوں سےگرکر سابق ایس ایچ او جاں بحق
سورس: Twitter/@DMCSindhPolice

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانےکی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق  سپرنٹنڈنٹ پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے کے شعبہ انویسٹیگیشن میں تعینات تھے۔ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق متوفی انسپکٹر شفیق شاہ  تھانے سے متصل پولیس کواٹرز  میں ہی رہائش پذیر تھے جنہیں دو سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا جس سے وہ مکمل طور  پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق  پیر کی شام شفیق شاہ تھانے کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے، جس سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ فیضان احمد کے مطابق بعد ازاں پولیس افسر کی لاش سول ہسپتال پہنچائی گئی، متوفی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے اور  اس سے قبل ایک تھانے میں ایس ایچ او کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے تھے۔