سشمیتا سین اور للت مودی میں بریک اپ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

سشمیتا سین اور للت مودی میں بریک اپ کی افواہیں زور پکڑ گئیں
 سشمیتا سین اور للت مودی میں بریک اپ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) ایک مہینے قبل حسن کی دیوی سشمیتا سین اور للیت مودی کے تعلق کی خبروں سے سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا تھا۔ اب خبریں ہیں کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے کیونکہ للیت مودی نے انسٹاگرام پر اپنا بائیو اور تصویر تبدیل کرلی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آئی پی ایل کے بانی اور بزنس ٹائیکون مودی نے سشمیتا کے ساتھ اپنے تعلق کی بات ایک پوسٹ کے ذریعے 14 جولائی کو بتائی تھی۔

لیکن اب للیت مودی نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے سشمیتا کا ذکر ہی حذف کر دیا ہے اور تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔دونوں نے اس متعلق اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، گو کہ کئی مرتبہ سشمیتا کو ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -