سکھر میں عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے

سکھر میں عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے
 سکھر میں عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے استقبالیہ کیمپ  میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔

جیو نیوز کے مطابق  مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران جس کے ہاتھ جو لگا وہ اس نے دوسرے کو دے مارا۔ کچھ کارکنان بیچ بچاؤ بھی کرواتے رہے۔

 یاد رہے کہ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے قوم کو تیار کرنا ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں زرداری کو شکست دینی ہے۔