لاہور میں تہرے قتل کی واردات، بھانجے نے ماموں ، ممانی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا 

لاہور میں تہرے قتل کی واردات، بھانجے نے ماموں ، ممانی اور کزن کو موت کے گھاٹ ...
لاہور میں تہرے قتل کی واردات، بھانجے نے ماموں ، ممانی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں تہرے قتل کی ہولناک واردات نے ہر کسی کے دل کو دہلا کر رکھ دیاہے ،بھانجے نے اپنے سگے ماموں ، ممانی اور کزن کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شان نے تینوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز اویس شفیق سمیت پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکےقتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔