عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، نیپرا نےبجلی کی فی یونٹ قیمت مزید بڑھانے کی منظوری دیدی

عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، نیپرا نےبجلی کی فی یونٹ قیمت مزید بڑھانے کی ...
عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، نیپرا نےبجلی کی فی یونٹ قیمت مزید بڑھانے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

 نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی  جس کے بعد بجلی کی قیمت میں  3 روپے  39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ،  نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو  95 ارب روپے اضافی وصولیوں کی اجازت دی ۔

 صارف کی جانب سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے ، کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -