سلمان خان نے اپنی فلم کا نام پھر تبدیل کر دیا 

 سلمان خان نے اپنی فلم کا نام پھر تبدیل کر دیا 
 سلمان خان نے اپنی فلم کا نام پھر تبدیل کر دیا 
سورس: Instagram/beingsalmankhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کا نام ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی فلم کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس کا نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جس کے بعد اسے تبدیل کر کے بھائی جان رکھا گیا۔تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلوں میاں کی اس فائنل نام میں تاخیر کا شکار فلم کا کو کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹائٹل دے دیا گیا ہے۔سلمان خان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس فلم کے نام کا بھی اعلان کیا انہوں نے ٹیزر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ کسی کا بھائی کسی کی جان لکھا۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -