سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے طیبہ گل کو وزیر اعظم ہاؤس میں 1 ماہ رکھنے کے الزام کی تردید کردی

سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے طیبہ گل کو وزیر اعظم ہاؤس میں 1 ماہ رکھنے ...
سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے طیبہ گل کو وزیر اعظم ہاؤس میں 1 ماہ رکھنے کے الزام کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے طیبہ گل کو 1 ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھنے کے الزام کی تردید کر دی ۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا ، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ  آپ کے خلاف طیبہ گل نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ نے طیبہ گل کو 1 ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھا ،  آپ کو 3 بار سمن جاری کئے گئے ، آپ کا موبائل بھی بند تھا اور آپ پیش بھی نہ ہوئے جس پر   سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نہیں  مردان میں تھا ،  میں بلیو ایریا میں کسی طاہر خان کو نہیں ملا ،  وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس میں کوئی 1 ماہ بغیر اجازت نہیں رہ سکتا ، میں اس بات کی تردید کرتا ہوں ۔ 

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے طیبہ گل کے وزیر اعظم پورٹ پر شکایت کی تفصیلات طلب کرلیں ، نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان آپ کمیٹی میں آنے سے شرمایا نہ کریں ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  چیئرمین نیب سے پوچھا کہ بی آر ٹی کی انکوائری کہاں تک پہنچی جس پر چیئرمین نیب نے بتایا کہ 2 ستمبر  سے بی آر ٹی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ،  انکوائری میرٹ پر کی جائے گی ۔ پی اے سی نے پوچھا کہ مونس الٰہی کا کیس کس کے کہنے پر بند کیا گیا جس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ فی الحال مونس الٰہی کیس کی معلومات نہیں ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  مونس الٰہی کیس بند  ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -