کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواءکا کیس ،ملزم ظہیر نے چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواءکا کیس ،ملزم ظہیر نے چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں ...
کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواءکا کیس ،ملزم ظہیر نے چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کی کم عمر لڑکی کا لاہور کے لڑکے سے شادی کرنے کے کیس میں نامزد ملزم ظہیر احمد نے چالان سندھ ہائی کور ٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق کم عمر لڑکی کے  مبینہ اغواءکے  کیس کا چالان ملزم ظہیر نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے،عدالت نے چالان منظوری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلیے ہیں۔