سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مالی معاونت سمیت قومی شاہرات پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ، آئی جی نیشنل ہائی ویز ایند موٹر ویز 

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مالی معاونت سمیت قومی شاہرات پر ٹریفک کا بہاؤ ...
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مالی معاونت سمیت قومی شاہرات پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ، آئی جی نیشنل ہائی ویز ایند موٹر ویز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  آئی جی  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس خالد نے کہا کہ  موٹروے پولیس سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مالی معاونت ان کی بحالی سمیت قومی شاہرات پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس خالد محمودنے ویسٹ زون  میں  بیٹ 14 کوئٹہ میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور  سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا ۔ اس موقع پر  آئی جی خالد محمود نے  کہا کہ موٹروے پولیس نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ، صحت کے مراکز قائم کیے  ہیں  جہاں سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔خدمت خلق ہما را بنیادی نصب العین ہے،  حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے کروڑوں  افراد متاثر ہوئے ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔

آئی جی خالد محمود نے ڈی آ ئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر کو ہدایت دی کہ متاثرین کی بحالی تک امداد کا کام جاری رکھا جائے۔

مزید :

قومی -