سندھ کے سکولوں میں کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سندھ کے سکولوں میں کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی ...
سندھ کے سکولوں میں کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سندھ کے سکولوں میں کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز اورمحکمہ صحت کی جانب سے  کم عمر طلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  5 سے  12 سال کے تمام طلبہ کو  سکولوں میں ویکسین لگائے جائے گی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر  پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید کے مطابق ویکسی نیشن مہم حیدر آباد اور کراچی میں چلائی جائے گی ، 19تا 24 ستمبر کے پہلے مرحلے میں کم عمر طلبہ کی ویکسی نیشن کی جائے گی ۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے  تمام نجی سکولوں کو بھی طلبہ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت جاری کی ۔
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -