خاتون پولیس افسر نے اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون پولیس افسر نے اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
خاتون پولیس افسر نے اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس خاتون پولیس آفیسر نے باوردی پولیس والوں کی موجودگی میں اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے لکشمی نگر میں پیش آیا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر اپنے سسر کے منہ پر تھپڑمار رہی ہوتی ہے۔ 
یہ خاتون سب انسپکٹر ان دنوں ڈیفنس کالونی پولیس سٹیشن میں تعینات ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتو ن پولیس افسر اور اس کے سسر کے درمیان ایک مقدمہ چل رہا ہے اور دونوں کے مابین واقعے کے روز اسی مقدمے کے حوالے سے توں تکرار ہوئی جس پر خاتون نے بزرگ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس افسر کے ساتھ اس کی ماں بھی ہوتی ہے اور وہ بھی اپنے سمدھی کے ساتھ لڑ رہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے تاہم تاحال پولیس کی طرف سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔