بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ہوسکتا ہے، افغان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کا بیان

بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ہوسکتا ہے، افغان کرکٹ ٹیم کے ...
بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ہوسکتا ہے، افغان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ  بابراعظم پاکستان کے اہم کھلاڑی ہیں، بیٹنگ ان کے ارد گرد گھومتی ہے، ان کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فارم میں واپس آنا مشکل نہیں، ویرات کوہلی نے بھی لمبے وقفے کے بعد رنز کیے ،ہر کوئی چاہتا تھا کہ وہ رنز کریں، بابر بھی جلد رنز کریں گے ، ان کا اتنا لمبا وقفہ نہیں ہوا۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے  قبل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں ،ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے،جو پلان بنایا ہے، دیکھتے ہیں بولرز ان پر کیسے عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جو میچ ہوا اسے بھولا کر میدان میں اتریں گے ،نئے میچ پر فوکس ہو گا، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہونا چاہیے، جب میں کھیلتا تھا تو ڈیتھ کے اوورز کرانا میرا رول تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹرز کی طرح پاکستان کے خلاف میچ میں بولرز کے لیے بھی پلان بنایا ہوا ہے،شاہین آفریدی کی کمی محسوس کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے تجربہ کار بولر ہیں لیکن ان کے  علاوہ دوسرے بولرزبھی باصلاحیت ہیں اور تیز گیندیں کر رہے ہیں۔ نسیم شاہ کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں رہا ہوں، ان میں بہتری آئی ہے،میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

کھیل -