پروفیسر ڈاکٹر افضل خان یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر تعینات

    پروفیسر ڈاکٹر افضل خان یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب نے ملک کے نامور ماہر تعلیم و حیاتیات پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، وائس چانسلر بابا گرونانک یونیورسٹی، ننکانہ صاحب کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج تفویض کر دیا، جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا اور پرنسپل کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ایک دہائی پر محیط کیرئیر کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے 200 سے زائد تحقیقی مقالہ جات لکھے، جو معتبر جرائد میں شائع ہوئے۔ اپنی علمی سفر کے دوران، ڈاکٹر محمد افضل نے کئی اعزازات اور اسکالرشپس حاصل کئے۔

۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج بھی لے لیا گیا۔پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویڑن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وائس چانسلر کے خلاف کارروائی 13/9 اور سیکشن 10/7 کے تحت کی گئی ہے