پراسیکیوشن ملازمین کی تنزلیاں افسوسناک ہیں،صابر رشید

پراسیکیوشن ملازمین کی تنزلیاں افسوسناک ہیں،صابر رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پراسیکیوش ملازمین انصاف سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار صابر رشید سینئر نائب صدر اپیکا ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوش ڈیپارٹمنٹ کا کام انصاف فراہم کرنا ہے لیکن حال ہی میں کلاس 4 کے  ملازمین کو بی ایس 11 سے پھر کلاس 4 میں ریورس کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوش ڈیپارٹمنٹ کلاس 4 کے ملازمین کے 20 فی صد محکمانہ کوٹہ کے تحت ملازمین ٹائپنگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد 20 ملازمین کو مستقل بنیادوں، 61 ملازمین کو ایک سال کے لیے کرنٹ چارج بی ایس 11 میں پروموٹ کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا کہ گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ان کو قانونی حق دیا جائے اور دو ماہ کے اندر معزز عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔ سینئر نائب صدر اپیکا ماڈل ٹاؤن لاہور صابر رشید نے وزیر اعلی  مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالباکیا ہے