مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، قیمتی سامان لو ٹ لیا گیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں منور سے 2لاکھ 15 ہزار اور موبائل فون، ہنجروال میں شاہد سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، مزنگ میں فیصل سے ایک لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں توصیف سے ایک لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں حشام سے1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عارف سے 1لاکھ50 ہزار نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں ساجد سے 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،ماڈل ٹاؤن اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، ٹاؤن شپ اور مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں