اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے،اس پروگرام کی بنیاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے رکھی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 2008 میں اسے عملہ جامع پہنایا۔ اس پروگرام کی بدولت پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت ملی۔ ملک بھر کی مستحق خواتین کی معاشی بااختیاری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں منعقد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے یہ منفی تاثر ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو بھکاری بنایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر اس نوعیت کے سماجی تحفظ کے پروگرام موجود ہیں۔ غریب افراد کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ پروگرام مستحق افراد کی بنیادی ضروریات اور اخراجات کو برداشت کرنے میں ان کی اضافی مالی معاونت کرتا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کیلئے بینظیر سکل ٹریننگ پروگرام کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے نیوٹیک اور منسٹری آف اورسیز پاکستانیز کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ مقصد یہ ہے کہ مستحق افراد کو لوکل اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسے شعبوں میں سکل ٹریننگ فراہم کی جائے جن کی سرٹیفکیشنز بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں اور اس کے بعد انہیں ملازمت کے مواقع میسر آسکیں۔ اس اقدام کے تحت ان افراد کے سماجی و معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی جس کے نتیجے میں مزید مستحق گھرانے بی آئی ایس پی میں شامل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بلوچستان کی غریب عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ثمرات پہنچائے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں تعلیمی وظائف اور نشوونما پروگرام میں شمولیت کیلئے پی ایم ٹی حد کو 32 سے بڑھا کر 60 کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان ان پروگراموں سے مستفید ہوسکیں۔
روبینہ خا