عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، سینیٹر علی ظفر 

    عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، سینیٹر علی ظفر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف  کے  رہنما و معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ  عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ  میں عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیں گی، عدلیہ میں ترمیم کے حوالے سے حکومت جو قانون سازی کر رہی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   پورا یقین ہے کہ عمران خان کو اسی ماہ رہائی مل جائے گی۔ تمام کیسز میں وہ بے گناہ ثابت ہونگے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آٹھ ستمبر کا جلسہ پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف ہیں۔ یہاں پر ہونے والے دھاندلی   زدہ الیکشن سے لوگ تنگ آ گئے ہیں۔تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت حاصل کی مگر نتائج کو تبدیل کیا گیا۔  14  سیٹوں والی جماعت کو اقتدار سونپ دیا گیا۔مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے باعث لوگ  فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کیلئے  امید کی واحد کرن ہے۔تمام صوبوں اور بین الاقوامی سطح پر ان کی یکساں مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہا آٹھ ستمبر کا جلسہ لوگوں کے لیے بڑی اہمیت کا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے الیکشن بھی واضح اکثریت سے جیت جائیں گے۔

سینیٹر علی ظفر 

مزید :

صفحہ آخر -