8 فروری کا سونامی اب 8 ستمبر تک پہنچ چکا، علیمہ خان

    8 فروری کا سونامی اب 8 ستمبر تک پہنچ چکا، علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن حالات نہیں بدلے، فروری شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے، ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ملک مزید مشکلات میں جانے والا ہے، یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے، کیاہم نے ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کرنا ہے، تمام خواتین نے 8 ستمبر کو ضرور نکلنا ہے۔ 

علیمہ خان

مزید :

صفحہ آخر -