اٹھارویں ترمیم اختیار ات نچلی سطح منتقلی کیلئے تھی، ملک احمد خان
لاہور (آن لائن) پاکستان کی آئینی تاریخ میں اٹھارویں ترمیم انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کی منشا بھی یہی تھی کہ اختیار ات نچلی سطح پر آئیں جس پر صوبائی حکومت کو ہمیشہ خوف رہا کہ گورننس اختتار ات لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہو جائیں گے۔ اس خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خان نے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے منعقدا اوپن ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے اجلاس میں ابتدائی بریفنگ دی۔ سپیکرملک محمد احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے لوکل گورنمنٹ کے آئین کے ساتھ برا سلوک ہوتا رہا ہے۔ اس کا نقصان یہ ہواکہ ہم ساتھ دہائیوں سے دیہاتوں میں صفائی کا نظام نہیں دے سکے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کو مقامی پالیسیوں کی تشکیل اورقانون سازی کے لیے تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس کا مقصد لوکل گورنمنٹ قانون سازوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
ملک محمد احمد خان