سی ٹی او کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دید یا جس پر ایک بار پھر سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، سمیت تمام اہم شاہراہوں پر خصؤصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا کاہنہ،نشتر،رائے ونڈ روڈ و دیگر مضافاتی شاہراہوں پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ شہر بھر میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل چلاتا نظر نہ آئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل نظر آنے پر متعلقہ بیٹ آفیسر،سیکٹر انچارج کیخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دید یا ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ، مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ سی ٹی او لاہور عما رہ اطہر نے کہا کہ دو ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔
کریک ڈاؤن