حج پالیسی 2025ء فارمولیشن کمیٹی سے کلیئر، وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہونے کو تیار
لاہور (میاں اشفاق انجم) وزارت مذہبی امور نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،حج پالیسی2025ء فارمولیشن کمیٹی سے کلیئر کروا کر وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہونے کو تیار،رواں ماہ ستمبرمیں ہی حج پا لیسی کے اعلان کا فیصلہ متوقع ہے۔ پاکستان کے حج 2025ء کے کوٹہ179210 کو سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں ففٹی ففٹی تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری حج سکیم کے گزشتہ سال کی طرح دو پیکیج ہونگے۔ 40 اور 42 روزہ کے ساتھ 20 اور 24روزہ شارٹ پیکیج بھی ہو گا۔سرکاری سکیم کے لانگ پیکیج کی رقم10لاکھ75ہزار اور شارٹ پیکیج کی رقم11لاکھ75ہزار رکھنے کی تجویز ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کا گزشتہ سال کا 500 افراد کا کلسٹر حج2025ء کیلئے2000 افراد کا کر دیا گیا،حج2025ء میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر حج کی پابندی ہوگی۔ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے کیلئے پاکستان کا ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد6دسمبر 2025ء تک ہو، درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوا لفقا ر حیدر کی زیر صدارت ہونیوالے فارمولیشن کمیٹی نے حج پالیسی کیساتھ عمرہ حج ایکٹ کی منظوری بھی دیدی۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کیلئے سپانسر شپ سکیم بھی گزشتہ سال والی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ہوپ کی قیادت کوٹہ کی تقسیم60اور40فیصد کرا سکی اور نہ کلسٹر، سپانسر شپ سکیم کا خاتمہ۔ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں اکتوبر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں وصول کرنے کی تجویز۔ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں زیادہ آنے کی صورت میں قرعہ اندازی ہو گی۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے فارمولیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران سعودی ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر بدر سے زوم پر مشا ورت کی اور سعودی تعلیمات برائے2025ء کیلئے رہنمائی لی۔اجلاس میں فارمولیشن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز،ڈی جی حج پالیسی کے ایچ اجی او سیکشن کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔گزشتہ حج کے انتظامات سمیت حج2025ء کی پالیسی کے تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متفقہ طور پر گزشتہ سال کا حج پیکیج برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی، سیکرٹری کی پاکستان حج مشن کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت۔ ہوپ کی کلسٹر اور سپانسر شپ ختم کرنے کا مطالبہ اپنی وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے بھیجنے کا فیصلہ۔ سرکاری حج سکیم کے 79605 کوٹہ میں 500 ہارڈ شپ اور300 سروسز کیلئے رکھنے اور پرائیویٹ سکیم کے79605 کوٹہ میں سے1500 کوٹہ ایئر فورس کو دینے کی منظوری دی گئی۔ نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا، فارمولیشن کمیٹی کے سوال پر بتایا گیا پشاور،سندھ،ہائیکورٹ میں حکم امتناعی موجود ہے انرول کمپنیوں کی اسیسمنٹ دوبارہ ہونی ہے۔ حج 2024ء کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے حج2025ء کیلئے پرائیویٹ سکیم کے منظم کو زون پہلے حاصل کرنے اور اس کے بعد طوافہ کمپنیوں سے ایگریمنٹ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
حج پالیسی تیار