سول لائن، سبز ہ زار سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کے علاقوں سول لائن اور سبزہ زار سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق سول لائن، گنگا رام ہسپتال گیٹ نمبر 5 کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ سبزہ زار، لیاقت چوک سے فٹ پاتھ کنارے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں نشے کے عادی تھے شناخت افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی۔
نعشیں برآمد
