پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

        پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔ ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں  میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

مریم نواز 

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ویژن سے مہنگائی میں کمی آئی ہے،پاکستان ایک امیر ملک نہیں ہے اور ہمارے وسائل بہت تھوڑے ہیں لیکن اچھا وقت بھی آئے گا اور آرہا ہے، خواہش ہے پنجاب کے تمام اسکولوں میں بچوں کومکمل کھانا فراہم کریں اور ان کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جوپرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو حاصل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ڈیرہ غزہ غازی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے لاہور جتنا بھی دور ہو میں آپ سے زیادہ دور نہیں ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں صرف لاہور نہیں پورے پنجاب کا سوچتی ہوں، مزید کہا کہ ہمارے پاس پنجاب میں 49 ہزار اسکولز ہیں اور ان میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں اور میری یہ خواہش ہے ہم آپ کو اسکول میں باقاعدہ کھانا فراہم کریں لیکن آپ کو معلوم ہے پاکستان ایک امیر ملک نہیں ہے اور ہمارے وسائل بہت تھوڑے ہیں لیکن اچھا وقت بھی آئے گا اور آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپ کو جتنا ہو سکے سہولیات فراہم کروں۔، میں صبح، دوپہر، شام اور رات میں آپ سب کے بارے میں یہ سوچتی ہوں کہ آپ کے اسکول کی تعلیم بہتر ہوجائے، آپ کے اسکول کی عمارت بہتر ہوجائے، آپ کا ماحول بہتر ہوجائے اور آپ کا جو تعلیمی معیار ہے وہ بہتر ہوجائے اور جو اساتذہ ہیں وہ بہترین طریقے سے آپ کو تعلیم فراہم کریں اور ہم آپ کو وہ سب سہولتیں دیں جو پرائیویٹ اسکولوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان میں صرف اور صرف آپ سے ملنے آئی ہوں اور یہ پروگرام میں نے لاہور سے یا راولپنڈی سے شروع نہیں کیا یہ ڈی جی خان جنوبی پنجاب سے شروع کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں آپ کو وہ تمام سہولیات دیناچاہتی ہوں جوپرائیویٹ اسکولوں میں حاصل ہیں، خواہش ہے پنجاب کے تمام اسکولوں میں بچوں کومکمل کھانا فراہم کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کے ذریعے پورے پنجاب کے بچوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ کنڈر گارٹن، پری نرسری اور کلاس 5 تک کے بچوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مفت دودھ فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیا جائے جائیگا،کوشش ہے کہ بچوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کروں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور سے اس پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ نہ صرف پنجاب میں بلکہ پورے پاکستان میں اس پروگرام کو شروع کیا جانا چاہیے، مزید کہا کہ صرف پنجاب ہی نہیں باقی تمام صوبوں کے بچے بھی ان کے اپنے بچے ہیں، تمام وزیراعلی کو یہ پروگرام اپنے اپنے صوبوں میں شروع کرنا چاہیے اور صوبوں کی تفریق سے ہٹ کر آنے والی نسلوں کے لیے ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کو اچھا ماحول اور اچھی صحت فراہم کی جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جس میں نوازشریف صاحب کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لے کر آئے ہیں، آٹے کی قیمت، روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ہم قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان میں 35 فیصد سے مہنگائی کم ہوکر تقریبا 9 اشاریہ کچھ فیصد تک آئی ہے۔

  مہنگائی میں کمی

مزید :

صفحہ اول -