چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی، پنجاب حکومت کا ملازمت کی کم از کم عمر 16سال کرنیکا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کیلئے ملازمت کی کم از کم عمر 16 سال کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر لیبر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کم از کم اجرت 37ہزار روپے کے نفاذ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس سے یقینی بنائی جائیگی اور انکے مسائل کے فوری حل کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے شکایات بھی سیل قائم کردیا ہے جہاں شکایت کنندگان کی شناخت خفیہ رکھی جائیگی مزدور یونینز کی تشکیل اور انجمن سازی کے حق کی حوصلہ افزائی کرینگے جس کیلئے مزدور کے تحفظ کیلئے روزگار دینے والی ایجنسیوں کو لیبر قوانین کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملازمت کی عمر