بھارت کا کشمیر سے متعلق بیان یکطرفہ، حق خود ارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کرینگے: دفتر خارجہ 

    بھارت کا کشمیر سے متعلق بیان یکطرفہ، حق خود ارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کشمیر کے حوالے سے بیان یکطرفہ ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ اسحاق ڈار برطانیہ کے آفیشل دورے پر ہیں، انہوں نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لین سے ملاقات کی ہے، اسحاق ڈار برطانیہ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، برطانیہ پارلیمنٹ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کرینگے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں فارن سیکرٹری نے پاکستان کی نمائندگی کی، سیکرٹری خارجہ نے غزہ اور اسلاموفوبیا پر بھی بات کی، او آئی سی کے وزرائے خا ر جہ اجلاس کے سائیڈ لائن پر جموں وکشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوا۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -