سنر جی گروپ کا رڈ یگنز آف پاکستان 2024میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

Sep 06, 2024

                                                                                    کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن ادارے،سِنَرجی گروپ نے  ڈریگنزآف پاکستان 2024 ایوارڈز  کی مختلف کیٹیگریز میں  10 ایوارڈز حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر،گروپ کی ایجنسیوں میں شامل،سائینائٹ ڈیجیٹل اور سنرجی ایڈورٹائزنگ نے مجموعی طور پر متعدداعزازات حاصل کیے۔علاوہ ازیں، گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد کپاڈیا کے والد،  لطیف کپاڈیا (مرحوم) کے نام پر قائم،لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کو بھی بیسٹ اسمال بجٹ کیمپین  کے لیے بلیک ڈریگن ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پراحمد کپاڈیا کو ڈریگن ماسٹر آف پاکستان کے طور پر  ریڈ ڈریگن ایوارڈ  سے نوازا گیا اور ا س طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ یہ اعزاز تبدیلی کی علامت کے طور پر اُن کے کردار اور پاکستان ایڈورٹائزنگ اور میڈیا انڈسٹری میں نمایاں شراکت کا ثبوت ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد کپاڈیا نے کہا کہ ''ڈریگن ماسٹر آف پاکستان کے طور پر ریڈ ڈریگن کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔یہ ایوارڈ سنرجی کے 25 سالہ سفر کا اہم اعتراف ہے جس کے دوارن میں  نے، ملک میں، ایڈورٹائزنگ کے  معیار کو بلند کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ میری حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب 'ایگزیکٹو ڈوڈلز' انڈسٹری کے بارے میں میرے مشاہدات، تجربات اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا مقصد پیشہ ورانہ سفر میں دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جو ناممکن کو ممکن کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور  ایڈورٹائزنگ میں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایک اہم پلیئر، سائینائٹ ڈیجیٹل  نے سات ایوارڈز کے ساتھ اپنی برتری قائم رکھی۔ادارے نے، اپنے کام کے لیے، جو ایوارڈز حاصل کیے اُن میں آئل مارکیٹنگ کمپنی،شیل کے گولڈ ڈریگن برائے بیسٹ برانڈ بلڈنگ اور/یا آگاہی اور بیسٹ برانڈ لائلٹی کی کیٹیگری میں سلور ڈریگن کیایوارڈز شامل ہیں۔سرمایہ کاروں میں  آگاہی کیلیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مہم نے  بھی سلور ڈریگن فار بیسٹ اسمال بجٹ  مہم  ایوارڈ حاصل کیا  اور،اس طرح، اس نے  مؤثر نتائج کی فراہمی کے لیے سائینائٹ  ڈیجیٹل کی ساکھ کو مزید تقویت بخشی۔ اس کے علاوہ، سائینائٹ نے فخریہ طور پر چار بلیک ڈریگن ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں کے ایف سی کی بہترین انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ مہم-’آزادی فیل گڈ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ  کی بہترین ڈیجیٹل مہم، آل اِن ون، سوزوکی کی بہترین سوشل میڈیا  مہم ورڈ آف ماؤتھ،اور فیصل بینک کی واٹس ایپ کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی مہم کو بطور بہترین چھوٹے بجٹ مہم،اعزاز سے نوازا گیا۔اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے لیے مشہور،سنرجی ایڈورٹائزنگ کواُس کی پولیو  کے لیے مؤثر مہم پر ایک باوقار ایوارڈ ملا۔ اس مہم کی اثر پذیری کو ڈریگنز آف پاکستان میں سراہتے ہوئے بہترین کاز،چیریٹی مارکیٹنگ یا پبلک سیکٹر مہم کے لیے سلور ڈریگن ایوارڈدیا گیا۔یہ ایوارڈز، جدید اور پرکشش کنٹنٹ کی فراہمی کے ذریعے اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنرجی ایڈورٹائزنگ کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں