سندھ حکومت کو برسات متاثرین سے کوئی ہمدردی  نہیں،ڈاکٹرقادرمگسی

      سندھ حکومت کو برسات متاثرین سے کوئی ہمدردی  نہیں،ڈاکٹرقادرمگسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈومحمدخان (این این آئی)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو برسات متاثرین سے کوئی بھی ہمدردی نہیں ہے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا دورہ ڈرامہ تھا زرداری لیگ نے سندھ کی عوام کو گداگر بنا کر رکھ دیا ہے یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر اقبال حاجانو کی ہمشیرہ کے انتقال اور سابق صدر سرفراز بھٹی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بیرون ملک سے برسات متاثرین کے نام پر  آنیوالی رقم یہاں کے حکمران مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کر جائیں گے سندھ کے دیہی علاقوں میں ابھی بھی برسات کا پانی جمع ہے اور ان کا شہری علاقوں سے رابطہ منقطع ہے سندھ میں اس وقت کرپشن عروج پر ہے سندھ پر جب تک زرداری لیگ پر قابض ہے سندھ ترقی نہیں کر سکتا سندھ کی عوام بارش سے زیادہ سیم نالوں کے ابلنے سے زیادہ متاثر ہوئی ہے سندھ حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے سندھی بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں سندھ کی عوام اب ان چہروں کو پہچان گئی ہے ان کے جھوٹے نعروں اور وعدوں کے چکر میں نہیں آئیں گے اس موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری، کونسلر طارق پٹھان،سجاد کھوکر،سارنگ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے