موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، سعود احمد فاروقی

  موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، سعود احمد فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

؎ٹنڈومحمدخان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادڈویژن کے سینئر نائب صدر سعود احمد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت اور مخالفین ہماری جماعت کے خلاف کتنی بھی سازشیں کر لیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے تحریک انصاف ملک کی صف اول کی جماعت ہے یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں اسٹنٹ مختیار کار سرفراز بھٹی کے انتقال پر ان کے بھائی ممتاز اور بیٹوں اور جسقم کے ضلعی صدر ظہور ہالیپوتہ سے ان کے بڑے بھائی رفیق ہالیپوتہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سعود احمد فاروقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے آئی ایم ایف سے بھاری شرائط پر قرضے لیے جا رہے ہیں  جس سے ملک کی معیشت روز بروز گرتی جا رہی ہے اور ملک تیزی کے ساتھ بحران کی طرف جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں جماعتوں نے مل کر ریکارڈ کرپشن کی ہے عوام اب ان کے چہروں کو پہچان گئی ہیاور اب عوام ان کے جھوٹے وعدوں اور نعروں کے چکر میں نہیں آئے گی ہمارے قائد عمران خان نے اپنا موقف صاف رکھا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں چوروں اور لٹیروں سے مذاکرات نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جلد تبدیلی آنیوالی ہے جبکہ ملک کی اہم شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد ہماری جماعت میں شامل ہونے کیلئے بے تاب ہو رہے ہیں