29شہروں کا 61 فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے،وزارت آبی وسائل
کراچی(این این آئی)ملک کے29شہروں کا 61 فیصد پانی خطرناک حد تک مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت آبی وسائل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے متعدد شہروں میں پینے کا پانی غیر محفوظ ہے۔میرپور خاص،شہید بینظیرآباد اور گلگت میں پینے کا پانی 100 فیصد غیرمحفوظ ہے جبکہ کراچی میں 93 فیصد، ملتان میں 94 اور بدین میں 92 فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں 76، سرگودھا 83 فیصد، فیصل آباد 59 فیصد، شیخوپورہ میں 60 فیصد پانی آلودہ ہے۔ ایبٹ آباد اور خضدار میں 55 فیصد، لورالائی اور کوئٹہ 59 فیصد، حیدرآباد 80، سکھر 67 اور مظفر میں 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر باقاعدگی سے صوبوں کو ملک گیر پانی کی نگرانی کے نتائج بھجواتا ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور معیار بہتربنانا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔