لیاری ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مل گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں ڈوبنے والے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی، حمید اللہ بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ندی میں گرگیا تھا۔کراچی میں لیاری ندی میں ڈوبنے والے کم سن بچے کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ڈھونڈ نکالی۔گذشتہ روز آلا صف اسکوائر انڈس پلازہ کی عقب میں واقع ندی میں دو سالہ حمید اللہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک ندی میں جاگرا تھا۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پرپہنچ کرآپریشن شروع کیا جیسے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اندھیرے کی وجہ سے روکنا پڑا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جمعرات کی صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا تو چند گھنٹوں کی تلاش کے دوران بچے کے لاش مل گئی، جسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ ندی کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ایسے حادثات پیش آرہے ہیں، علاقے میں ندی پر بنے خطرناک لکڑیوں کے پل سے ہوکرگزرنا پڑتا ہے۔