پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کی خواہش 75فیصد شیئرز خریدنا ہے: عارف حبیب

        پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کی خواہش 75فیصد شیئرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(کامرس رپورٹر) چیئرمین عارف حبیب گروپ اورمعروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے خریداروں کی زیادہ خواہش ہے کہ وہ 75 فیصد شیئرز خرید کر زیادہ میجورٹی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی خریدار پی آئی اے خریدے گا اس کو کم از کم 20 طیارے بیڑے میں شامل کرنا ہونگے، پی آئی اے خریدنے والے اگلے تین سال تک اسکو آگے نہیں فروخت کرسکتا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا کہ امید ہے کہ پہلی اکتوبر تک بڈ کا معاملہ ہوجائے گا۔عارف حبیب نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قرضوں اور سود کی ادائیگی کا رہا ہے،پی آئی اے کے 800 ارب روپے کے قرضے میں سے 600 ارب روپے کا قرضہ ہولڈنگ کمپنی جبکہ 200 ارب روپے خریدنے والے کے ذمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے زیادہ تر قرضوں میں ایف بی آر اور سول ایوی ایشن کے قرضے زیادہ ہیں،یہ ضروری ہے کہ خریدار کو ان کی قرضوں کی واپسی کے لئے مناسب ٹائم فریم ملنا چاہیے،اگر قرضوں کی واپسی فوری مانگی گئی تو اس کی قیمت پر اس کو بہت برا اثر پڑے گا۔عارف حبیب نے کہا کہ قرضوں کا معاملہ فوری حل نہ ہونے سے خریدار خوف کا شکار رہے گا کہ کسی بھی وقت اس کا سوئچ آف کرسکتے ہیں کیونکہ جب تک حکومتی ادارہ تھا تو اداروں کی طرف سے وقت ملتا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنلی وائبل ادارہ ہے جہاں تک اس کو منافع بخش میں لے جانا کا تعلق ہے توٹیک اوور کرنے کے بعد قرضوں اور ملازمین کے مسائل حل ہوجائیں تو جلدی ٹرن اراؤنڈ کرسکتا ہے۔