کراچی میں گاڑی سے 2 افراد کو ٹکر مارنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص پکڑ ا گیا
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ماڑی پور روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد گاڑی میں سوار شخص نے ہوائی فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی تاہم اس کے باوجود لوگوں نےحادثے کے ذمے دارشخص کی فرار کی کوشش ناکام بنادی جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی والے کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب شفیق موڑ کے قریب پولیس موبائل کی ٹکر سے بھی راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا جس کے بعد اہلکار نے بچے کو ہسپتال منتقل کیا اور خود فرار ہوگیا۔
جائے حادثہ پر موجود افراد کا کہنا ہےکہ پولیس موبائل رانگ وے جارہی تھی تاہم پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔