وزیر اعظم آفس کی بیو رو کر یسی میں اہم تبدیلیاں

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آفس کی بیو رو کر یسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔وزیر اعظم آفس (پبلک )جے جوائنٹ سیکرٹری اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسر کا مران رشید خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ان کے محکمے آڈیٹر جنرل آف پا کستان کو واپس کردی گئی ہیں۔ وہ ڈیپوٹیشن پر وزیر اعظم آفس میں تعینات تھے۔
" جنگ " کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ڈپٹی سیکرٹری پبلک اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سعد وقاص کو تبدیل کرکے جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس پبلک تعینا ت کیا گیا ہے۔ انکی تقرری سول سرونٹس ایکٹ1973کی سیکشن 10 کےتحت کی گئی ہے۔