اہم عہدوں پر ’جانبدار‘تعینات نہ کرنے کی ہدایت، سکروٹنی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی : الیکشن کمیشن

اہم عہدوں پر ’جانبدار‘تعینات نہ کرنے کی ہدایت، سکروٹنی الیکشن کے بعد بھی ...
اہم عہدوں پر ’جانبدار‘تعینات نہ کرنے کی ہدایت، سکروٹنی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی : الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے جانبدار لوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ انتخابات کے بعد بھی سکرونٹی کا عمل جاری رہے گا اور کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو بھی دھوکہ دہی کے الزام میں نااہل قراردیدیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی دھوکہ دینے والوں کو نااہل قراردیاجائے گا۔ کمیشن نے امیدواروں کے گوشواروں کا جائزہ لینے کے لیے ایف بی آر افسران کی خدمات طلب کرلیں ۔ الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر ظفر قادرکو پیرتک سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالونی کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیدیا اور ہدایت کی کہ انتخابات تک جانبدارلوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کیاجائے ۔