مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا ،سوناکشی سنہا

مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا ،سوناکشی سنہا
مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا ،سوناکشی سنہا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ دبلا ہونا آسان کام نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موٹے سے دبلا ہونا مشکل ترین کام ہے، وہ خود اس مرحلہ سے گزری ہیں اس لئے جانتی ہیں کہ انہیں جم جانے سے سخت نفرت تھی لیکن دبلا ہونے کیلئے انہوں نے جم کا معمول بنایا اور باقاعدگی سے جم جانے لگیں اس کے انہیں مثبت نتائج حاصل ہوئے جو وہ چاہتی تھیں یہ ان کے پختہ عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے وہ جس چیز کا ذہن بنا لیں وہ کام ضرور کرتی ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ انہیں انڈسٹری اور مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا متعدد بار نشانہ بنایا وہ خوش ہیں کہ ان کے طعنوں سے جان چھوٹ گئی ہے وہ دبلی ہو کر پہلے سے زیادہ پراعتماد اور خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور مداحوں کو بہترین اداکاری سے محظوظ کرتی رہیں گی۔

مزید :

کلچر -