فلم’’پینڈو پرنس‘‘11اپریل کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم’’پینڈو پرنس‘‘11اپریل کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
فلم’’پینڈو پرنس‘‘11اپریل کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈاکٹر اجمل ملک کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’پینڈو پرنس‘‘11اپریل کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔’’پینڈو پرنس ‘‘میں گلفام کے مقابل آشا چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر اجمل ملک فلم میں ایک اہم کردار کے لئے ندا چوہدری کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اداکارہ و پرفارمر کی دئیگر مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیاتھا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہیرو گلفام نے کہا کہ میں ’’پینڈو پرنس‘‘میں اپنے فنّی کیرئیر کے ایک یادگار کردار میں نظر آؤں گا۔اس فلم کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے۔

مزید : کلچر