سنجیدہ کردار کو زیادہ انجوائے کرتاہوں،بومن ایرانی

سنجیدہ کردار کو زیادہ انجوائے کرتاہوں،بومن ایرانی

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ کردار کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں۔ بومن ایرانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلمی کیرئیر کے دوران کئی کامیڈی اور سنجیدہ کردار نبھائے ہیں، انہیں سنجیدہ کردار نبھانا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ ان کرداروں کو وہ انجوائے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نبھا رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکار فرح خان ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر